اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے کی میڈیا ٹیم کے اہم رکن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماﺅں کے ساتھ ان کے تعلقات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں‘ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تحریک انصاف کے اہم رہنما نے ہمیں بتایا کہ اگر یہ رکن پارٹی چھوڑ گئے تو پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے‘ میڈیا سیل کے رہنما نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں پروموٹ کرنے میں بڑا کردار کیا۔ اور اب عمران خان کے انتہائی قریب ایک اہم شخص کے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہو چکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنا استعفیٰ اعلیٰ قیادت کو پیش کر سکتے ہیں ۔ جس کا حتمی فیصلہ وہ ایک دو روز میں کر لیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ پارٹی قیادت اس معاملے میں ان کا ساتھ دینے کی بجائے اس معاملے سے پہلو تہی کر رہی ہے‘تحریک انصاف جس سٹیٹس کو کے خلاف نبرد آزما تھی وہی سٹیٹس کوتحریک انصاف کے وجود کو اپنی لپیٹ میں لیتا جارہا ہے۔اعلی قیادت کا اس معاملے کو اہمیت نہ دینا بھی مذکورہ رکن کیلئے تکلیف کا باعث بنا‘اس سینئر رکن کا استعفیٰ تحریک انصاف کیلئے کسی دھچکے سے کم نہ ہوگا۔