اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی میں تبدیلی آگئی،تبدیلی بھی ایسی آئی کہ سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی نے بلے کے بجائے شیر کو ووٹ کاسٹ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان مزاری کی طرف سے ن لیگ کو ووٹ کاسٹ کرنے کا سوشل میڈیا پر اس وقت شور مچا جب ایمان نے شیر کو ووٹ دینے کی ٹویٹ کردی۔ایمان نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ شیر کو ہے ڈالا۔ اس پر تحریک انصاف کے سائبر واریئرز نے ان کی والدہ شیریں مزاری پر طنز کی گولیوں سے حملہ کر دیا۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا جنگجوو¿ں کا شور شرابا حد سے بڑھا تو شیریں مزاری کو مجبورا جواب دینا پڑا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا بلے کے بجائے شیر کو ووٹ جمہوریت کا حسن قرار دیا ہے۔
تبدیلی آئی نہیں بلکہ آگئی ہے ؟ تحریک انصاف کے رہنماءکی بیٹی نے شیرپرمہرلگادی
30
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں