اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کےبعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنے لگے۔تحریک انصاف نے کلین سویپ کردیا۔اسلام آبادکے سیکٹرایف 10،ایف 11،یوسی 40،یوسی ،جی ایٹ سے اوریوسی 40سے ن لیگ جبکہ جی 10اوریوسی 38سے تحریک انصاف نے میدان مارلیاہے ۔یو سی 47 ترنول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 13 کا نتیجہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے چوہدری واجد ایوب 16 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے خان بہادر 3 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔یونین کونسل 34 کے وارڈ نمبر 3سے پی پی پی کے سرفراز گل اور یو سی 16 پگ اینڈ ہنوال وارڈ 5 سے ن لیگ کے چوہدری صغیر بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔یونین کونسل 10 کے وارڈ نمبر 2سے ن لیگ کے راجہ شاہد 180 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے زاہد ریاض 75 ووٹ لے کر ہار گئے۔یو سی 12 روات پولنگ ا سٹیشن 13 سے پی ٹی آئی کے سید حسنین رضاکاظمی31 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار اظہر محمود3 ووٹ لے کر پیچھے۔ایف 7سے بھی تحریک انصاف نے میدان مارلیاہے ۔یوسی43 پولنگ اسٹیشن نمبر 12 سے ن لیگ کے رانا اشفاق 51 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے محمد مظہر 15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔