کراچی(نیوزڈیسک) عمران خان نے اپنے ہی کھلاڑی کوآوٹ کردیا.عمران خان کے دورے نہ کرنے پر تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملیر کے عہدے دار مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملیر کے عہدے دار عنایت خٹک نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ مستعفی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ملیر چوک میں عمران خان کے استقبال کیلئے 1 لاکھ کارکن موجود تھے۔ اگر عمران خان یہاں کا دورہ کرلیتے تو ملیر سے چئیرمین کی نشست تحریک انصاف کی ہوجاتی۔ تاہم اسکے باوجود عمران خان ملیر نہیں آئے۔ اسلیے اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔