اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات کاتیسرامرحلہ ،حکومت کااہم اعلان ،رازفاش ہوگیا۔بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں صرف 4دن پہلے حکومت نے اہم اعلان کردیا۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے، وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرعام آدمی کےاستعمال کی اشیاپرٹیکس نہیں لگائیں گے۔اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز تھی جو نہیں کررہے، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی، پیٹرول کی قیمت 76 روپے 26 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت56روپے32 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 53روپے23 پیسے رہے گی،ہائی آکٹین کی قیمت بڑھانے کی منظوری دےدی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ 289 امپورٹڈ آئٹم پر5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا رہے ہیں، وفاق نے313 اشیاءکی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہی، مکھن، ڈیری اشیا، پنیر، قدرتی شہد، انناس، امرود، آم اور مالٹے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے،تاہم 800سے1000سی سی تک کی کاروں پرڈیوٹی میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔