فیصل آباد(نیوز ڈیسک)بھولا گجر قتل کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بھولا گجر کیس میں نوید کمانڈو کے رانا ثنا اللہ پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے ، وضح رہے کہ عدالت بھولا گجر قتل کیس کے ملزمان کو پہلے ہی سزائے موت کا حکم سنا چکی ہے لیکن نوید کمانڈو نے رانا ثنا اللہ کے کہنے پر بھولا گجر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت نے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا تھا ، تفتیشی افسر ایس ایس پی آپریشنز نے رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کر وا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوید کمانڈو کے رانا ثنا اللہ پر عائد کیے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے