کراچی(نیوز ڈیسک) پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت پہنچا دیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبرو پیش کیاجائیگا ۔ ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ کی چار روزہ مدت آج پوری ہورہی ہے ڈاکٹر عاصم پرزخمی دہشتگردوں کاعلاج کرنے کا الزام ہے ۔ ڈاکٹر عاصم سے بیان عدالت میں ریکارڈکیاگیا۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم کو سٹی کورٹ میں پیش کردیاگیا۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا اعتراف کرلیا ۔