راولپنڈی(نیوز ڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی پاسپورٹ لینے کیلئے کسٹم کورٹ پہنچ گئیں ۔ ماڈل ایان نے ضمانتی مچلکے اور ضمانت جمع کرادی ۔ اس سے قبل ماڈل ایان عدالت میں پیش ہوئی تھیں لیکن کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد چھٹی پر تھے جس کے بعد انہیں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا لیکن ڈیوٹی جج نے ماڈل ایان کو سپورٹ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ کسٹم حکام نے ماڈل ایان کو پانچ لاکھ سے زائد ڈالر کے ساتھ بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ میں ائیرپورٹ سے گرفتار کیاتھا۔ ایان کی بیان حلفی میں غلطیاں سامنے آگئی ہے ۔جس کے باعث آج پاسپورٹ نہ مل سکا ۔