منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا شہر دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان کے موسمیاتی مصنوعی سیارچے “ایبوکی” نے چین،پاکستان ‘ ہندوستان اور امریکہ کے صنعتی مراکز میں ضرررساں گیس “میتھین” کی بڑی مقدار کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے۔ تحقیق کے نتائج پیرس میں ہونے والی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس COP-21 سے چند روز پہلے سامنے لائے گئے ہیں۔جاپان کی ماحولیات کے تحفظ سے متعلق وزارت اور ماحولیات بارے تحقیق کے انسٹیٹیوٹ نے مصنوعی سیارچے کی جانب سے اگست 2009 سے دسمبر 2012 تک جمع کیے گئے کوائف کا تجزیہ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے بڑی بڑی دلدلوں اور جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے میتھین گیس کو شامل نہیں کیا ہے۔نتائج کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے شہروں چینڈو اور چن سن میں جہاں دو کروڑ بیس لاکھ افراد بستے ہیں، میتھین گیس کی سب سے زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ دوسرے مقام پر پاکستان کا شہر لاہور ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کا شہر کلکتہ اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آتا ہے۔ ماحولیاتی حوالے سے امریکہ کے بدترین شہر لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور نیویارک ہیں۔ روس کا واحد شہر جو اس فہرست میں شامل ہے وہ سرگوت ہے۔میتھین ماحولیات کے حوالے سے انتہائی ضرررساں گیسوں میں شمار کی جاتی ہے۔ وہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی نسبت، جس کو پھیلائے جانے کی سارے ماہرین ماحولیات کی جانب سے مخالفت ہوتی ہے، 25 گنا زیادہ پائی جا رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…