اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں ۔اسلام آباد کے پچاس یونین کونسلوں میں پولنگ کا عمل صبح سات سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔اعداد وشمار کے مطابق 2400 سے زائد امید وار ، چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر 625 فوجی جوانوں اور رینجرز کے 700 اہلکاروں کے علاوہ پولیس بھی تعینات کی جائے گی جبکہ امن وامان برقرار رکھنے میں ایف سی کے 1000 اہلکار بھی علاقے میں موجود ہیں ۔ دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے جبکہ سرکاری دفاتر کے ملازمین کو دن دو بجے چھٹی دیدی جائیگی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق فوج بھی سریع الحرکت فورس کے طورپر موجود رہے گی