جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مری معاہدہ پورا نہ ہونے پر ن لیگ بلوچستان کا بغاوت کا عندیہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2013ءکے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مابین ہونی والے معاہدے کے حوالے سے (ن) لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ معاہدے کے مطابق ڈھائی سال بعد صوبے کا اقتدارنیشنل پارٹی سے لے کر مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جانا ہے تاہم ذرائع کے مطابق حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔دوسری طرف مری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بغاوت کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ان اراکین کا خیال ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان مسلسل نظر انداز ہوتے رہے ہیں جس سے ان کے حلقوں میں بے شمار مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور وہ اپنے حلقوں کی عوام کی حمایت لینے کے لیے بھی معاہدے کی خلاف ورزی پر بغاوت کر لیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں سب سے زیادہ 22 ارکان کی طاقت رکھنے کے باوجود (ن) لیگ کو اقتدار سے دوررکھا گیا۔ اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بلوچستان حکومت میں شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی سے جب اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بلوچستان حکومت کے کاغذات ریکارڈ پر ہیں کہ پی ایس ڈی پی کے فنڈز میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو نظرانداز کرکے 70 سے80 فیصد فنڈز دوسری جماعت والے اپنے علاقوں میں لے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں میئر شپ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت رہی تھی مگر وہاں پر بھی مسلم لیگ (ن) کو نظرانداز کرکے دوسری جماعت کو میئر شپ دی گئی، اس فیصلے پر بھی مسلم لیگ (ن) کے ارکین شدید نالاں ہی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…