اسلام آباد (نیوزڈیسک)چوہدری نثارکے اعلان سے سرکاری ملازمین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی،چھنٹی کی امیدیں دم توڑ گئیں،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر داخلہ نے پولنگ کے دن دو بجے سرکاری دفاتر سے چھٹی کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ (آج) پیرتیس نومبر کو ہوگی۔ چھٹی نہ ہونے اور سرکاری دفاتر کھلے رہنے سے انتخابات کا ٹرن آوٹ متاثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن سمیت سیاسی جماعتوں نے کل عام تعطیل کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عام تعطیل کے بجائے دوپہر دو بجے دفاتر سے چھٹی کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین ووٹ کاسٹ کر سکیں۔ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ دنیا بھر میں عام انتخابات کے روز بھی چھٹی نہیں ہوتی ¾جسے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہوں وہ 2بجے کے بعد ووٹ ڈال لے ¾ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے دن پوری چھٹی کا مطلب دارالحکومت 4روز کیلئے بند کرنا تھا۔