اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

فیفا کا نیا صدر ایشیا سے ہوگا، اے ایف سی چیف کا دعویٰ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے فیفا کے صدارتی انتخاب کیلیے اپنے سربراہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایشین فٹبنال کنفیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز دہلی میں ہوا جس میں اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان کی فیفا صدارتی الیکشن کے لیے متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کیا گیا۔ یہ میٹنگ دہلی میں ہی اتوار کو شیڈول اے ایف سی ایوارڈز سے قبل منعقد ہوئی۔کنفیڈریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں اس بات پر مکمل اعتماد ظاہر کیا گیا کہ شیخ سلمان ہی فیفا کی داغ دار ساکھ کو پھر سے بحال کرسکتے ہیں، جب سے انھوں نے اے ایف سی کی صدارت سنبھالی ہے، اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کافی متاثر کیا، وہ فیفا کی ساکھ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے اور اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ سلمان کو کویت سے تعلق رکھنے والے فیفا کے ایگزیکٹیو ممبر شیخ احمد الفہد الصباح کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔
شیخ سلمان کہتے ہیں کہ مجھے اس بار پر پورا یقین ہے کہ فیفا کا اگلا صدر ایشیا سے ہی ہوگا چونکہ میں اے ایف سی کی ممبر ایسوسی ایشن کا ایک منتخب نمائندہ ہوں اس لیے پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام بھی جاتا ہے کہ پورا ایشیا ایک امیدوار کے ساتھ کھڑا ہے، میں اپنی سپورٹ، اعتماد اور قیمتی مشوروں سے نوازنے پر سب کا شکرگزار ہوں۔ یاد رہے کہ یورپیئن چیف مائیکل پلاٹینی کے 2 ملین ڈالر کی ادائیگی کیس میں معطلی کے وجہ سے شیخ سلمان فیفا کی ٹاپ پوسٹ پر سیپ بلاٹر کی جگہ لینے کیلیے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں، اگر پلاٹینی پر تاحیات پابندی عائد ہوتی ہے تو پھر شیخ سلمان کے ہی اگلا فیفا صدر بننے کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…