اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے218 کے ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشنٖ پاکستان کےجاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 پرضمنی انتخاب کے لئے 10 سے 11 دسمبرتک کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا ئےجا سکیں گے۔ 21 دسمبرسےکاغذات نامزدگی مستردیا منظورہونے کے خلاف اپیلیں دائرکرائی جاسکیں گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 دسمبرتک ہوگی جب کہ 23 دسمبرتک دائراپیل پرفیصلہ سنایاجائےگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 218 کیلیےامیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبرکوجاری ہوگی جب کہ پولنگ 18جنوری کوہوگی۔واضح رہے کہ این اے 218 مخدوم امین فہیم کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔