منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا ہے‘حکمران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’بڑھکیں ‘‘لگانے پر یقین رکھتے ہیں ‘آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا40ارب کے نئے ٹیکس اصل میں ’’جگا ٹیکس ‘‘ہیں جن کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران (ن) لیگ نے قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج حالات یہ ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی لوڈشیڈ نگ نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ آئے روز قوم کو نئے نئے مسائل اور بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیوں کی بجائے مزید مشکلات آرہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…