اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

تیل کی اسملنگ کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج, مافیا کی پولیس سے مارا ماری، پولیس اہلکار زخمی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اوتھل(نیوزڈیسک) ایرانی تیل کی اسملنگ کی اجازت نہ ملنے کےخلاف مکران کوچزاونرایسوسی ایشن نے زیروپوائنٹ اوتھل سے مکران کوسٹل ہائی وے اور مین آرسی ڈی شاہراہ بلاک کردی،رات سے صبح تک دومین قومی شاہراہیں بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا،تیل مافیا کے پتھراﺅسے اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شدید زخمی ،پولیس کامظاہرین کو منتشرکرنے کےلئے شیلنگ،ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج،زیروپوائنٹ رات سے صبح تک میدان جنگ بنارہا،پولیس نے تیل مافیاکے 12افراد کو گرفتارکرکے 40نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا،3کوچوں سمیت نوگاڑیاںاور ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،تفصیلات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مکران کوچز اونرایسوسی ایشن نے زیروپوائنٹ اوتھل چیک پوسٹ سے ایرانی تیل کراچی اسمگل کرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف زیروپوائنٹ اوتھل کے مقام پر مین قومی شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیاجسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کوئٹہ سے کراچی ، کراچی سے کوئٹہ اورکراچی سے مکران جانے والی دومین قومی شاہراہیں بلاک ہوگئیں جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑااور مسافر شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہے مسافروں کے رش کی وجہ سے ہوٹلوںپر کھانے پینے کی اشیاءناپیدہوگئیں اور اس دوران ایمبولیسیں بھی پھنس گئیںتاہم ڈی ایس پی اوتھل جمیل باجوئی اور ایس ایچ اواوتھل حاصل خان قمبرانی موقع پر پہنچ گئے اور کوچ مالکان سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کوچ مالکان نے مذاکرات سے انکارکردیا پولیس کی باربارمذاکرات کی کوشش کے باوجود کوچ مالکان نے صاف انکارکردیا اور کوچ مالکان نے مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراﺅ شروع کردیا جسکے نتیجے میں اوتھل پولیس کا ایک اے ایس آئی محمد علی شیخ اور دوکانسٹیبلزسوماررونجھو اور اللہ ڈنہ شدید زخمی ہوگئے جس پر ڈی ایس پی اوتھل جمیل باجوئی نے حب سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی اورپولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کےلئے ہوائی فائرنگ ،شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اس دوران پوری رات زیروپوائنٹ اوتھل میدان جنگ بنارہا اور مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتارہا صبح کے وقت اوتھل پولیس نے 12کوچ مالکان کو گرفتارکرکے 40نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے تین کوچوں سمیت نوگاڑیاں اور ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل اپنی تحویل میں لے لیابعدازاں ایس ایچ اواوتھل حاصل خان قمبرانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ہمیں ہدایت ہے کہ اوتھل کے راستے سے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کسی صورت نہ ہونے پائے اس پر ہم نے کوچز مالکان کو باربارآگاہ کیا کہ وہ ایرانی تیل اسمگل کرنے کی کوشش نہ کریں لیکن انہوں نے پولیس کی بات ماننے سے انکارکردیا جس پر پولیس نے گزشتہ روز دومسافرکوچوں سے 4ہزار لیٹرایرانی تیل برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتارکیا تھا جسکے ردعمل میں کوچ مالکان نے رات گئے زیروپوائنٹ اوتھل سے مین قومی شاہراہیںبلاک کردی تاہم پولیس کی باربارکی کوششوں کے باوجود کوچ مالکان نے مذاکرات سے انکارکردیا اور انہوں نے پولیس پر پتھراﺅ شروع کردیا جسکی وجہ سے پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کےلئے آنسوگیس ،ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا سہارالیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…