اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان کے ٹی 20میں شکست پروزیراعظم نوازشریف اورپی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کی بینڈبھجادی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی سریز کا ایوارڈ مشترکہ طور پر نواز شریف اور نجم سیٹھی کو ملنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی آمریت سے بہتر تھی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، انتخابی مہم چلانے پر میرے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اس برے طریقے سے کبھی استعمال نہیں کیا گیا جس طرح شریفوں کے دور میں استعمال کیا جا رہا ہے۔