پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نریندرامودی کیساانسان ہے ؟سکھ زائرین نے بتادیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)نریندرامودی کیساانسان ہے ؟سکھ زائرین نے بتادیا. پاکستان میں بابا گرونانک کی مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ زائرین نے بالی وڈ اسٹار عامر خان کے خلاف انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی انتہا پسند جماعت شیوسینا اور طالبان میں کوئی فرق نہیں مودی آر ایس ایس دھشت گرد تنظیم کا ایجنٹ ہے۔ لاہور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی مذہبی تعلیمات کے حوالے سے منعقدہ گورنر ہاﺅس میں جاری ایک تقریب کے دوران ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین سردار منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست نے کبھی بھی پاکستان کی 1947ءکی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔ شیو سینا کی جانب سے موجود صورتحال دراصل مودی کو دوبارہ طاقت میں لانے کیلئے بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو گائے کا گوشت کھانے پر بھارت چھوڑنے کی بات کی جا رہی ہے یہ قابل مذمت ہے۔ سردار منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ عامر خان اور شاہ رخ خان کو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سکھ زائرین کے ڈپٹی گروپ لیڈر سردار امر جیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی الیکشن میں ہمدریاں حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور شیوسینا میں کوئی فرق نہیں ہے ہاں گرونانک نے ہمیشہ امن‘ محبت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی تعلیمات دی ہیں۔ مودی حکومت نے یہی پالیسیاں جاری رکھیں تو آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…