لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں ایک ہی روز میں 2ٹریفک وارڈنز سے چالان بکیں چھین لی گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر انار کلی بازار کے قریب ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن اسد نے ون ویلنگ کرنے پر نوجوان کو روکا ۔ جب ٹریفک وارڈن چالان کرنے لگا تو نوجوان ٹریفک وارڈن سے چالان بک چھین کر فرار ہو گیا ۔ اس حوالے سے ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا نمبر نوٹ کرلیا ہے اور جلد مالک کا پتہ لگا کر گرفتار کر لیا جائیگا جبکہ دوسرا واقعہ والٹن روڈ پر خیابان چوک میں پیش آیا جہاں شہری نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن سے چالان بک چھین لی اور فرار ہو گیا ۔