اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نے اعلان کیا ہے کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے روز 30 نومبر کو وفاقی دارالحکومت علاقے کے تمام تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس روز اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور اس کی مساوی سطح کے دفاتر/محکمے اور دیگر تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔