مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،نئے الیکٹرانک نظام کے تحت زائرین کے اخراجات میں 10 سے 15 فیصد کمی ہوگی،سعودی حکومت نے اس سال عازمین عمرہ کے لیے ایک نیا برقی نظام (الیکٹرانک سسٹم) متعارف کرایا ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے ہوٹل اخراجات میں دس سے پندرہ فی صد تک کمی واقع ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سیزن کے لیے منظور شدہ اس برقی عمرہ نظام کے تحت بروکروں کا کردار بالکل ختم ہوگیا ہے اور اب زائرین عمرہ براہ راست اس نظام کے تحت مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں کی بکنگ کراسکیں گے۔سعودی عرب کی حج اور عمرہ امور کے ذمے دار قومی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عمر قاضی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت عمرے کے لیے آنے والوں کو ہوٹلوں میں قیام کی مد میں اخراجات میں دس سے پندرہ فی صد تک کی بچت ہوگی۔اس الیکٹرانک سسٹم کو چلانے والی کمپنی سجیل نے حج اور عمرہ کمیٹی اور ایوان صنعت وتجارت مکہ مکرمہ کے نمائندوں کے اجلاس میں اپنے نظام کے خدوخال اور اس میں رجسٹریشن کا طریق کار بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کس طرح ہوٹلوں کے کمروں کو ازخود براہ راست ب±ک کراسکتے ہیں۔اس موقع پر عبداللہ عمر قاضی نے اس کہا کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں پچیس فی صد اضافہ متوقع ہے۔گذشتہ ہجری سال کے دوران ساٹھ لاکھ مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کے مالکان اور مکہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے مالکان کو بھی نئے نظام سے فائدہ ہوگا۔تمام ہوٹل ایک نظام کے تحت آ جائیں گے اور اس سے عمرہ کمپنیوں کو بھی ہوٹل ب±ک کرانے میں سہولت ہوگی۔سعودی عمرہ کمپنیوں اور ہوٹلوں کے درمیان الیکٹرانک نظام کے تحت نئے مربوط تعلق سے اب بکنگ چند سیکنڈز میں ہوسکے گی جبکہ اس سے پہلے اس عمل میں چوبیس گھنٹے لگ جاتے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری



















































