لاہو(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے سیاست کے میدان کے بعد اب کرکٹ میں بھی دلچسپی لینا شروع کردی ،ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہار کا ذمہ دار شاہد آفریدی کو ٹھہرایا۔ تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہارنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو ہدف بناتے ہوئے استہزائیہ انداز میں کہاکہ پاکستان کی ہار میں شاہد آفریدی کا کردار ہے ،انہیں جلد ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ۔