ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں ؟سینئر صحافی کے تہلکہ انگیز انکشافات

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ISLAMABAD: A large number of PTI supporters gathered at Jinnah Avenue during PTI public meeting on the last day of election camping. INP PHOTO by Sulaman Choudhry
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاف آفیسر عون چوہدری صاحب کی چھٹی ‘سابق سفیر طارق عزیز الدین بنی گالہ میں عمران خان کا آفس چلائیں گے‘مبشر احمد موبی بھی دوبارہ انٹرنل سیٹ اپ میں واپس ۔ان تبدیلیوں کا انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف آفیسر عون چوہدری صاحب کی چھٹی کر دی گئی ہے جن کے ذمہ عمران خان نے کس سے اور کب ملاقات کرنی ہے ‘کہاں آنا ہے ‘ کہاں جانا ہے اور دیگر معاملات کو دیکھتے تھے اب ان کی جگہ سابق سفیر طارق عزیز الدین جو پاکستان کے سفیر تھی ترکی میں پھر افغانستان میں اور انہیں 2008ءمیں طالبان نے اغواءکر لیا تھا اب بنی گالہ میں عمران خان کا آفس چلائیں گے‘ریحام خان سے شادی کے بعد جن افراد کی بنی گالہ آنے پر پابندی لگا دی گئی تھی ان میں مبشر احمد موبی بھی تھے جنہیں اب دوبارہ انٹرنل سیٹ اپ میں واپس بلایا گیا ہے اور عمران خان کے چیف سٹاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ دایاں نبھائیں گے یہ ساری تبدیلیاں بلدیاتی انتخابات میں لگنے والے چوٹ کو ریکور کرنے اور ریحام خان کے جانے کے بعد کی گئی ہیں۔ عمران خا ن کی بہن عظمیٰ خان بھی بنی گالہ میں واپس آ ئیں گی اور عمران خان کے انٹرنل معاملات کو دیکھیں گی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا جہاز اور گاڑی عمران خان شکریہ کے ساتھ انہیں واپس کر رہے ہیں کیونکہ اس وجہ سے ان پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی تھی اور اس کے بعدایک نئی حکمت عملی عمران خان کے آنے جانے کیلئے اپنائی گئی وہ یہ ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ 25 سے 30 ڈونرز جو ممبر بھی ہیں تحریک انصاف کے اب عمران خان کو جہاز اور گاڑی مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی تبدیلیوں میں سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اورسیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے اوپر بھی کالے بادل آئے ہوئے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے عہدوں پر کتنی دیر تک برقرار رہ سکتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…