اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈاکٹر عاصم سے میری آخری ملاقات دھرنے کے اختتامی دنوں میں اسلام آباد میں ہوئی تھی اور میں انہیں فون کر کے کہا کہ آپ جو کوشش کر رہے ہیں وہ کوشش ناکام ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں فون کر کے کہا کہ وہ جو کوشش کر رہے ہیں وہ ناکام ہو جائیں گی اور کوشش یہ تھی کہ وہ صدرممنون حسین کی جگہ صدر پاکستان بننا چاہ رہے تھے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر ممنون حسین کراچی سے ہیں تو میں بھی کراچی سے ہوں تو میںان سے زیادہ بہتر صدر پاکستان ہو سکتا ہوں۔ ہماری پارٹی قیادت کی میاں نواز شریف سے اچھے مراسم ہیں اس لئے میں قابل قبول ہوں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں امریکن ایمبیسی میں ملاہوں اور میرے معاملات بہت فٹ ہیں۔ سینئر صحافی نے جب یہ پوچھا کہ آپ کے صدر بننے پر پی ٹی آئی کا کیا ردعمل ہو گا تو ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ عمران خان ان کے دوست ہیں مگر ڈاکٹر عاصم کی پارٹی قیادت نے انہیں صدارت کا امیدوا ر بننے سے منع کر دیا ۔