اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زراری کیس کے اوریجنل ڈاکومنٹس نیب کو بھجوائے گئے لیکن اوریجنل ڈاکومنٹس عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ اوریجنل ڈاکومنٹس پیش نہیں کئے گئے ‘ وہ موجود ہیں اور وقت آنے پر سامنے آئیں گے۔ لندن میں ایک صاحب کے گھر پر جب یہ ڈبے شفٹ ہوئے تو یہ ڈاکومنٹس موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بڑی عدالت میں چیلنج کر نا پڑے گا۔