لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے فلم اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ پھر اپنا صحافتی کیریئرشروع کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں نجی ٹی وی چینل ’نیوٹی وی‘ کی انتظامیہ سے اُن کے معاملات طے پاگئے ہیں جہاں وہ اپنا کرنٹ افیئرز پر پروگرام کریں گی ۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ریحام خان کو جیونیوز اور دنیا نیوز کی طرف سے بھاری مراعات پر پروگرام اینکرکی پیشکش کی گئی ہے اور امکان ظاہر کیاجارہاتھاکہ وہ ماضی میں عمران خان کامخالف سمجھاجانیوالا جیونیوز جوائن کریں گی لیکن اب کی بار برطانیہ سے اطلاعات ملی ہیں کہ ریحام خان اور نیوٹی وی انتظامیہ کے معاملات طے پاگئے ہیں اور آئندہ ماہ پاکستان آمد کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔