راولپنڈی (آن لائن ) عملے سے بدتمیزی پر غیر ملکی ائیرلائن کی انتظامیہ نے بھارتی نژاد امریکی شہری کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ائیر پورٹ سے امریکہ جانے والے مسافر کو غیر ملکی ائیر لائن نے عملے سے بدتمیزی کرنے پر آف لو ڈ کر دیا ہے ، آف لوڈ ہونے والے مسافر اجیت وجے جوشی بھارتی نژاد امریکی شہری ہے ، مسافر کو غیر ملکی عملے کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، مسافر نے عمل مبینہ طور پر عملے سے بدتمیزی کی اورا نتظامیہ کو دھمکیاں دی ۔