سرگودھا (آن لائن)حکومت پنجاب محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں مرغابی کے شکار پر عائد پابندی کو ختم کر دیا،جبکہ تیتر اور بٹیر کے شکار پر بھی یکم دسمبرسے پابندی اٹھا ئے جانے کا امکان ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات سرگودھا کے ڈائریکٹر ملک نصر حیات چھینہ کے مطابق حکومت پنجاب نے مرغابی کے شکار پر عائد پابندی اٹھا لی ہے جبکہ دیگر شکارات پر عائد پابندی یکم دسمبر کو اٹھائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تاہم حکومتی نوٹیفکیشن موصول ہونے پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔