کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کے سنگین اعترافات،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں ٹھن گئی،معاملہ بڑھ گیا،رﺅف صدیقی نے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دیدی رﺅف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میںدیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے ان کا نام استعمال کئے جانے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے رﺅف صدیقی نے کہا کہ میں اس جھوٹے، بے بنیاد اور بے ہودہ الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں ۔ اگر عاصم حسین نے اپنے بیان میں میرا نام لیا ہے تو یہ انتہائی جھوٹ، لغو اور بے بنیاد ہے۔ عاصم حسین سے ماسوائے تقریبات میں علیک سلیک کے علاوہ کبھی کوئی تعلق رہا ہی نہیں۔ دہشت گردوں کے علاج معالجے کیلئے عاصم حسین سے تو کیا میں نے آج تک کسی سے بھی اس حوالے سے کبھی کوئی بات کی ہی نہیں۔ شہر کا ایک ایک بچہ ، ایک ایک ڈاکٹر اور ایک ایک ہسپتال یہ بات جانتا ہے۔ یہ سیاسی بد دیانتی کی ایک بد ترین مثال ہے۔ اس سلسلے میں میں قانونی حق رکھتا ہوں جو میں استعمال کروں گا۔