جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک-انڈیا کرکٹ سیریز 15 دسمبر سے سری لنکا میں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رکن اور آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مختصر طرز کرکٹ کی سیریز سری لنکا میں 15 دسمبر سے شروع ہوگی۔ہندوستان ٹی وی چینل سی این این آئی بی این کے مطابق راجیو شکلا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے میچوں کی ممکنہ تاریخوں سے میڈیا کو آگاہ کیا.راجیو شکلا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ”دونوں ملک اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ کرکٹ سیریز سری لنکا میں 15 دسمبر سے ہوگی جس میں 5 میچ کھیلے جائیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سیریز سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی شروعات ہوگی’۔اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کو سری لنکا میں کرکٹ سیریز کی اجازت دی ہے۔پی سی بی کے سربراہ شہریارخان اور بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کے درمیان انگلینڈ کرکٹ بورڑ کے جائلز کلارک نے مصالحت کا کردار ادا کیا تھا اور دبئی میں ملاقات میں سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کی تجویز پیش کی گئی تھی۔اس سے قبل ہندوستان نے متحدہ عرب امارات میں طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی تھی جس سے پی سی بی نے رد کردیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2012 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کھیلی گئی تھی جب پاکستان ٹیم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…