اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کوڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب اور رینجرز نے دی تھی۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف نارتھ کراچی میں اپنے ہسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزامات ہیں وہ حال ہی میں رینجرز کی حراست سے 90دن کا ریمانڈ کاٹ کر اب نیب کی زیر حراست ہیں۔ دوسری طرف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے لیکن وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔