اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پروٹیز،ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو شدید خطرات لاحق

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پروٹیز کے9 برس سے ٹیسٹ سیریز میں بیرون ملک ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو شدید خطرات لاحق ہیں، گروئن اسٹرین کے شکار ڈیل اسٹین کی خدمات اس مقابلے میں بھی مہمان سائیڈ کو میسر نہیں ہوں گی، کپتان ہاشم آملا خود اپنی ناقص فارم سے بھی عاجز آچکے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ بھارت کیخلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کے خسارے سے دوچار ہے، موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شکست ہوئی جبکہ بنگلور میں دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا تھا۔میزبان کو سیریز میں کامیابی کیلیے باقی 2 مقابلوں میں صرف ایک کامیابی مزید درکار ہے۔کوہلی کو ٹرافی اپنے قبضے میں دکھائی دینے لگی، انھوں نے کہا کہ اس بار بھی پچ ایسی ہی ہے جیسی ہم چاہتے تھے، کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔اس سے پروٹیز کا ملک سے باہر ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا 9 سالہ سلسلہ ختم ہوجائیگا۔ آخری مرتبہ اسے سری لنکا میں 2006 میں 0-2 سے مات ہوئی تھی، اسکے بعد 14 میں سے 10 سیریز میں کامیابی حاصل کی،اگرچہ بھارت میں 2007-08 اور 2009-10 میں بھی جنوبی افریقہ کو فتح حاصل نہیں ہوئی تھی مگر ٹیم سیریز ڈراکرنے میں کامیاب رہی تھی۔اس بارحالات بالکل بھی موافق نہیں ہیں، موہالی میں گروئن اسٹرین کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی خدمات تیسرے ٹیسٹ میں بھی میسر نہیں ہونگی، انھوں نے پانچ برس قبل ناگپور ٹیسٹ میں 10وکٹیں لی تھی، تب ہاشم آملا نے بھی 253 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مگر اس ٹور میں وہ ابھی تک بیٹ کیساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں ناکام رہے ہیں، انھوں نے48، 0 اور 7 رنز بنائے ہیں۔ ہاشم آملا نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ناگپور میں رنز بنانے میں کامیاب رہوں گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…