کراچی (نیوزڈیسک)میری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ میری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی ذرائع کے مطابق منگل کو میری ٹائمز سیکورٹی ایجنسی نے پاکستان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 20 بھاری ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بھارتی ماہی گیروں کی 3 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔