منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 118دھاندلی کیس،سماعت مکمل،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن ٹربیونل محمد رشید قمر نے این اے 118دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،مذکورہ فیصلہ آج 25نومبر کو سنایا جائے گا۔این اے 118سے تحریک انصاف کے امیدوارحامد زمان نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک محمد ریاض کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کررکھا ہے۔ حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک نے بیلٹ پیپرز پرووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات اورشناختی کارڈز کی نادرا سے تصدیق کرائی جس پرایک لاکھ سے زائد ووٹ ناقابل شناخت نکلے، انہوں نے کہا کہ فارم 14اور 15 پر پریذائڈنگ افسران کے دستخط اور مہریں بھی نہیں ہیں جبکہ لاتعداد ووٹ ڈپلیکیٹ کاسٹ ہوئے۔ایم این اے ملک محمد ریاض کے وکیل عامر رحمن نے کہا کہ کچھ ووٹرز کیانگوٹھوں کے نشانات کی ٹیکنیکل وجوہات کیباعث تصدیق نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی مقاصد کے لئے کیس کو چلا رہی ہے جبکہ ٹربیونل کی کارروائی کے دوران دھاندلی کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔ الیکشن ٹربیونل نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے جو آج سنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…