اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں ،59 افراد زیرحراست

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے انسٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ، جن میں مبینہ ٹارگٹ کلر فہیم حسین بھی شامل ہے۔کراچی میں آرام باغ کے علاقے میں کارروائی کرکے رینجرز نے مبینہ ٹارگٹ کلر فہیم حسین کو گرفتارکیا ۔ ملز م کی نشاندہی پر آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں چھاپا مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ، بُلٹ پروف جیکٹ اوربارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، جلائوگھیرائو کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ شرافی گوٹھ اور اورنگی ٹائون میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے گینگ وار کے تین ملزمان اورمنشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا ۔ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیرکے علاقے سلطان آباد میں ایکشن کیااور گھر گھر تلاشی کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کوپکڑلیا ۔ناتھا خان گوٹھ کے قریب ہزارہ گوٹھ میں منشیات فروشوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔100 سے زائد گھروں کی تلاشی کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ۔رینجرز نے صدر اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں بھی چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، تمام ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…