اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات،پولنگ سٹیشنز پرفوج تعینات کی جائے گی ،فیصلہ ہوگیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی دار الحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی 62 عمارتوں میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہو گی، آئی جی پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر رینجرز تعینات ہو گی، جمعرات کے بعد کسی پولنگ اسٹیشن پر شکایات سے متعلق تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔ تمام آر اوز تمام 640 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح 7 بجے شروع ہونے کو یقینی بنائیں۔ اعلامیہ میں آر اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریذائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرز کی فراہمی کے وقت ان کو چیک کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ ہو، چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈی آر او اسلام آباد نے حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے، سرکاری ملازمین کو سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئے۔ۛآئی جی اسلام آباد نے کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 7752 پولیس اہلکار فرائض سر انجام دینگے، اسلام آباد میں پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر کے پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…