جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سودی نظام کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی اہم مذہبی و سیاسی جماعت جماعت اسلامی نے ملک میں سودی نظام کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ۔حکومت کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پر سپیکر ایاز صادق نے بل بحث کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا ۔منگل کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے رہنماطارق عبداللہ نے سودی نظام کے خاتمے کا بل 2015ء ایوان میں پیش کیا۔
بل کے متن میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے قوانین میں 26ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق جمع ہونے کے بعد تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے توجہ دلائو نوٹس پیش کرنے کی اجازت طلب کی جس پر سپیکر اسمبلی نے سخت ناراضی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جماعت کے اراکین بل جمع کرانے سے پہلے ہی باہر جاکر میرے خلاف باتیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کے اراکین 6چھ مہینے تک غیر حاضر رہتے ہیں ، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتے اورالزام سپیکر کو دیتے ہیں ۔سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اراکین سے کہیں کہ ایوان میں آکر کام کریں تو کام ہوگا ، اب باتیں بنانا چھوڑ دیں ، ڈاکٹر صاحبہ آپ کو جاناہے اس لیے نوٹس پیش کرنے کی اجازت دیتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر زبردستی کی بات کی تو قانون کے مطابق چلوں گا جبکہ پیار سے جان بھی دے دوں گا ، ان کا کہنا تھا کہ کل میرے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کی گئیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سودی نظام کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے یہ کہتے ہوئے اسے خارج کردیا تھا کہ جسے سود نہیں دینا وہ نہ دے ، جو دے گااسے اللہ پوچھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…