اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی وزیرخزانہ نے دبئی میں ایک نجومی کو اپنا ہاتھ دکھایاتو وہ بے دریغ ہنسا اور ساتھ ہی افسردہ ہوگیا لیکن اس بات کی حقیقت کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتاکیونکہ شیخ رشید احمد رانا ثناءاللہ کے بارے میں بھی ایسا ہی دعویٰ کرچکے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ نجومی سے پوچھنے پر اس نے بتایاکہ ہنسا اس لیے ہوں کہ ساری دوڑ کے خاتمے کاوقت آگیاہے اور تیرے اچھے دن آنیوالے ہیں جبکہ رویا اس لیے کہ جس دن تو سچ بولا، وہی تیر ی سیاست کا آخری دن ہوگا، اسی دن سے اسحاق ڈار نے قسم کھائی ہے کہ سچ نہیں بولوں گا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیاکہ ایک اینکرکوحکومت نے نجکاری پر بٹھادیاہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا ایک بھائی عمران خان کیساتھ چلاگیاتاکہ دوبھائیوں کو الگ الگ مصروف رکھ سکیں اور ان کی عزت میں اضافہ نہ ہوسکے ، اسدعمر زبردست انسان ہیں۔یادرہے کہ شیخ رشید اس سے قبل راناثناءاللہ کے بارے میں بھی ایسا ہی دعویٰ کرچکے ہیں اور کہاتھاکہ رانا ثناءکی پیدائش کے موقع پر ہاتھ دیکھنے والا جوتشی پہلے ہنسا اور پھر رودیا، جس دن رانا ثناءاللہ نے سچ بولا، سمجھ لیں کہ اسی دن فارغ ہیں۔مزید ’کراری کراری