کالا باغ /میانوالی (نیوز ڈیسک)2013کے انتخابات کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر نے والی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے بعد عائلہ ملک کو ضلع میانوالی میں حلقہ این اے 71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال اور بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمہ داری سونپی ہے۔ذرائع کے مطابق عائلہ ملک نے ضلع کونسل میانوالی میں پی ٹی آئی کا چیئر مین لانے کیلئے اپنی جماعت کے علاوہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدوار وں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں جبکہ ضلع کی میونسپل کمیٹیوں میں بھی تحریک انصاف کے چیئر مین بنانے کیلئے جوڑ توڑ کی سیاست میں عائلہ ملک اپنا کر دارادا کررہی ہے