منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

راجہ پرویز اشرف140 ارب کے میگا کرپشن سکینڈل کی زد میں آگئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل کیس کے بعد قومی خزانے کو 140 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے میگا کرپشن سکینڈل کی زد میں آ گئے جبکہ سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی یوسف اعوان اور ایل ڈی آئی آپریٹرز کو بھی انکوائری کا سامنا ہے، نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے ، سمن پھر گھر پر بھجوا دیئے گئے ، پیش نہ ہونے یا تحریری جواب نہ دینے کی صورت میں گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے نیب کو بھیجے جانیوالے راجہ پرویز اشرف کیخلاف آئی ٹی کے 140ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل کی ابتدائی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود اگر راجہ پرویز اشرف پیش نہ ہوئے اور کوئی تحریری جواب داخل نہ کرایا گیا تو گرفتاری عمل آسکتی ہے ۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے نیب کو کرپشن سکینڈل کی انکوائری کی درخواست کی گئی تھی جس کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالی فون کالوں کے لئے انٹرنیشنل کلیئرنگ پالیسی کی منظوری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دی تھی ، ان کالوں کے ریٹس تین سینٹ فی منٹ سے بڑھ کر ساڑھے آٹھ سینٹ فی منٹ کردیئے تھے جس سے ملک بھر میں گرے ٹریفکنگ ، غیر قانونی ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ماہانہ بیرون ملک سے آنیوالی فون کالز ایک ارب منٹ سے کم ہو کر 50کروڑ منٹ رہ گئیں۔نومبر2012ءسے فروری2015ءتک اس پالیسی کے باعث قومی خزانہ کو 140ارب روپے کا نقصان ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے رواں سال فروری میں پالیسی کالعدم قرار دی تھی ۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے بھی اس پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا ، نیب کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق راجہ پرویز اشرف کیساتھ ساتھ سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی یوسف اعوان اور ایل ڈی آئی آپریٹرز کو بھی انکوائری کا سامنا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ راجہ پرویز اشرف کو نیب نے گزشتہ ہفتے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے اور اب نیب نے سمن سابق وزیراعظم کے گھر کے پتے پر بھجوائے ہیں اگر راجہ پرویز اشرف پیش نہیں ہوتے یا سوال نامے کا تحریری جواب نہیں دیتے تو ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…