ؓبہاولپور( آن لائن)کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کا مزارات، آبادیوں میں موجود قبرستانوں سے ملحقہ رہائش گاہیں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ امام بارگاہوں سمیت دیگر عبادتگاہوں پر آنے والوںکی طرف سے ملنے والے والی” رقم“ کی نگرانی کےلئے محکمہ اوقاف کو نئی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔محکمہ اوقاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی ہدایت پر ملک بھر میں درباروں سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں محکمہ اوقاف نے نیا ایکشن پلان مرتب کیا ہے تاہم مزارات سے ملحقہ“ رہائش گاہوں کے استعمال بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا،پنجاب پولیس کو تمام مزرات کے ساتھ پولیس پوسٹ بنانی چاہئے جبکہ دیگر عبادتگاہوں پر بھی سیکورٹی کیمرے نصب کئے جانے سے ہی صورتحال واضح ہو سکے گی مساجد ،امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ چندے کا مکمل ریکارڈ رکھیں اور متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں۔