اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

انگلینڈ کا شکار کرنے کیلیے گرین شرٹس نے ہتھیار تیز کر لیے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیو ز ڈیسک ) ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ کا شکار کرنے کے لیے گرین شرٹس نے ہتھیار تیز کرلیے، گذشتہ روز ہانگ کانگ سے پریکٹس میچ میں 64 رنز سے فتح نصیب ہوئی،168 رنزکے تعاقب میں نوآموز سائیڈ کا سفر 18 ویں اوور میں 103 پر تمام ہوگیا، مارک چیپمین 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 8 کھلاڑی 7 رنز سے آگے ہی نہیں بڑھ پائے، بلال آصف اور شاہدآفریدی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے پاکستان نے 7 وکٹ پر 167 رنز بنائے، محمد رضوان برق رفتار 55 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے، عامریامین نے27 رنز اسکور کیے، دباو¿ کے شکار احمد شہزاد کھاتہ تک نہیں کھول پائے، حسیب امجد نے تین اور انشومان راتھ نے 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز سے قبل پاکستان نے ہانگ کانگ کو 64 رنز سے زیر کرکے بھرپور پریکٹس حاصل کرلی۔
مہمان سائیڈ کو فتح کیلیے 168 رنز کا ہدف ملا مگر نوآموز بیٹنگ لائن حریف بولنگ اٹیک کی زیادہ تاب نہیں لاسکی، اوپنر وقاص برکت صرف 2 رنز پر سہیل تنویر کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کا کیچ بن گئے، اگلے اوور میں عامر یامین نے بابر حیات کو 6 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا، ان کا کیچ فرسٹ سلپ میں موجود صہیب مقصود کے ہاتھوں میں محفوظ ہوا۔ دوسرے اوپنر انشومان راتھ قدم جمانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے مگر عمران خان کے ڈائریکٹ تھرو پر رن آو¿ٹ ہوگئے۔
انھوں نے 18رنز بنائے،نزاکت خان (1) بھی رن آو¿ٹ ہوئے، رضوان نے شاہدآفریدی کے تھرو پر بیلز اڑانے میں کوئی تاخیر نہیں کی، کپتان تنویر افضال صرف ایک رن کے مہمان بن گئے جب بلال ا?صف کی گیند پر کریز چھوڑنے کی سزامحمدرضوان نے انھیں اسٹمپڈ کرکے دی۔ اعزاز خان (2) بلال کی دوسری وکٹ بنے،کیچ شارٹ مڈ وکٹ پر شاہد آفریدی نے قابو کیا۔
کرسٹوفر کارٹر (0) شاہد آفریدی کا شکار بنے، حسیب امجد (0) کو رن آو¿ٹ کرنے کے بعد پاکستانی کپتان نے دوسرے اینڈ پر کافی دیر سے ڈٹ کرکھیلنے میں مصروف چیپمین کو ٹھکانے لگا دیا، انور علی کا کیچ بننے سے قبل انھوں نے 39 بالز پر 2چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے،آخری کھلاڑی وقاص خان 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر عمران خان کا شکار بنے، کیچ احمد شہزاد نے تھاما، انھوں نے 10 رنز بنائے، یوں ہانگ کانگ کی اننگز 103 رنز پر تمام ہوگئی۔اس سے پہلے دباو¿ کا شکار احمد شہزاد صفر پر حسیب امجد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
رفعت اللہ مہمند 25 رنز پر تنویر افضال کی گیند پر وقاص کا کیچ بنے، عمر اکمل 10 رنز بناکر اعزام خان کا شکار بن گئے، کیچ وکٹ کیپر کارٹر نے تھاما، صہیب مقصود25 رنز پر انشومان کی گیند پر ندیم احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے، کپتان آفریدی کو 5 کے انفرادی اسکور پرانشومان راتھ نے بابر کی مدد سے قابو کیا۔
عامر یامین 27 رنز پر حسیب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، انورعلی (16) اختتامی گیند پر آو¿ٹ ہوئے، کامیاب بولر حسیب تھے، یوں پاکستان نے 7 وکٹ پر167 رنزبنائے، محمد رضوان نے 38 بالز پر ناقابل شکست 55 رنز اسکور کیے، جس میں 2چھکے اور5 چوکے شامل تھے۔یاد رہے کہ پاکستان کا انگلینڈ سے پہلا ٹوئنٹی20 میچ جمعرات کو دبئی میں ہوگا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…