لاہور( این این آئی)ڈیفنس سی پولیس نے گھریلو ملازم پر تپتی چائے پھینکنے والے مالک کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں چائے تاخیر سے بنانے پرمالک کے بیٹے فیضان کی جانب سے گھریلوکمسن 11 سالہ ملازم پر تپتی چائے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ تپتی چائے گرنے سے کمسن ملازم بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں مقد مہ درج کر کے 24 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ریڈ کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر، کسی بھی فردکوقانون سے تجاوز کرنے کی ہرگزاجازت نہیں۔متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔



















































