اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور میں معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے حملے اور قبضے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گلوکارہ نے واقعے کے خلاف ملت پارک میں کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں نعمان سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان اسلحہ لے کر گلوکارہ کے گھر پہنچے اور زبردستی مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
شازیہ منظور نے اپنی درخواست میں مزید الزام عائد کیا ہے کہ مسلح افراد نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور اس واقعے پر قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔



















































