خیر پور (این این آئی)خیر پور میں رقم نہ دینے پر شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ حاملہ بیوی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے قریب گاؤں الہوسایو بگٹی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ شوہر نے رقم دینے سے انکار پر اس کی بہن کو لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



















































