جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں 60 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کا انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں نقد لین دین کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

جبکہ سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں مبینہ طور پر 60 ارب روپے کی غیر قانونی مالی سرگرمی سامنے آئی ہے۔سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے چیئرمین مشتاق سکھیرا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بلڈوزر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے بھی 12 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا سراغ ملا ہے۔اجلاس میں کوہستان اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس معاملے میں بھی مقامی بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی گئی۔ چیئرمین اتھارٹی کے مطابق منی لانڈرنگ کے واقعات میں بینکوں کا سہولت کار کے طور پر استعمال ہونا تشویش کا باعث ہے۔مشتاق سکھیرا نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات تجویز کرنے کے لیے حکومت کو پالیسی پیپر ارسال کردیا گیا ہے۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی نے بینکنگ نظام کے ذریعے منی لانڈرنگ اور انٹرنیٹ پر ہونے والے فراڈ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کو بھی شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔کمیٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایت کی ہے کہ ایک فرد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فونز اور سم کارڈز کی تعداد محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں اور آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…