لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیس بک پر نفرت انگیز تقریر پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو 13 سال قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق ثقلین حیدرکو مقامی سطح پر شکایات موصول ہونے کے بعد 27 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔ ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف شقوں کے تحت فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے کا الزام تھا۔فیس بک پیج پر نفرت آمیز تبصرہ پوسٹ کرنے پر پولیس نے ایک مقامی امام کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اسی طرح کے ایک اور کیس میں اے ٹی سی نے اہل سنت والجماعت (راولپنڈی) کے سابق صدر مفتی تنویر کو اکتوبر میں چھ مہینے قید کی سزا دی تھی۔