لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 6سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا ء باجوہ اور جسٹس امجد پرویز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مجرم محمد آصف کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ٹرائل کورٹ نے 2021 کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔بچی کے والدین نے راضی نامہ کر تے ہوئے مجرم کی بریت پر اعتراض نہ کرنے کا بیان دیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ہارون الرشید کی راضی نامے کی بھرپور مخالفت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ہارون الرشید نے کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرنے کی استدعا کی ۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچی وڈاکٹر کے بیان، میڈیکل ،ڈی این اے رپورٹ سے جرم ثابت ہے۔مجرم کے وکیل نے بچی کے بیانات اور ڈی این اے رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے۔ہائیکورٹ نے مجرم کے وکیل کے اعتراضات مسترد کر کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ۔مجرم کے خلاف 2021 میں قصور پولیس نے زناء کا مقدمہ درج کیاتھا۔



















































