منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

روس کے علاقے سائبیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں سوار تمام 17 افراد ہلاک

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس کے علاقے سائبیریا کے شہر کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا،

جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ اے این 12 (An-12) تھا، جس میں عملے سمیت 17 افراد سوار تھے۔

عینی شاہد کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد وہ تیزی سے زمین کی جانب گرا اور زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

کیمیروو کے گورنر ایلیا سیریڈیوک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع یاگونوو میں فضائی حادثہ پیش آیا ہے۔

گورنر کے مطابق متعلقہ حکام جائے حادثہ پر ضروری امدادی اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے تاحال طیارے کے حادثے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…