اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے سستا کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نیا نرخ 325 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 358 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 18 نومبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔



















































